5 اشعار

جو تمہارے لب جاں بخش کا شیدا ہوگا

Jo tumhare lab-e-jaan-bakhsh ka shaida hoga

جو تمہارے لب جاں بخش کا شیدا ہوگا

«جو تمہارے لب جاں بخش کا شیدا ہوگا» اکبر اللہ آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

جو تمہارے لب جاں بخش کا شیدا ہوگااٹھ بھی جائے گا جہاں سے تو مسیحا ہوگا

وہ تو موسیٰ ہوا جو طالب دیدار ہواپھر وہ کیا ہوگا کہ جس نے تمہیں دیکھا ہوگا

قیس کا ذکر مرے شان جنوں کے آگےاگلے وقتوں کا کوئی بادیہ پیما ہوگا

آرزو ہے مجھے اک شخص سے ملنے کی بہتنام کیا لوں کوئی اللہ کا بندا ہوگا

لعل لب کا ترے بوسہ تو میں لیتا ہوں مگرڈر یہ ہے خون جگر بعد میں پینا ہوگا

— اکبر اللہ آبادی