غزل 7 اشعار

مستی گام بھی تھی غفلت انجام کے ساتھ

Masti-e-gaam bhi thi ghaflat-e-anjaam ke saath

مستی گام بھی تھی غفلت انجام کے ساتھدو گھڑی کھیل لیے گردش ایام کے ساتھ

تشنہ لب رہنے پہ بھی ساکھ تو تھی شان تو تھیوضع رندانہ گئی اک طلب جام کے ساتھ

جب سے ہنگام سفر اشکوں کے تارے چمکےتلخیاں ہو گئیں وابستہ ہر اک شام کے ساتھ

اب نہ وہ شورش رفتار نہ وہ جوش جنوںہم کہاں پھنس گئے یاران سبک گام کے ساتھ

اڑ چکی ہیں ستم آراؤں کی نیندیں اکثرآپ سنئے کبھی افسانہ یہ آرام کے ساتھ

اس میں ساقی کا بھی درپردہ اشارہ تو نہیںآج کچھ رند بھی تھے واعظ بدنام کے ساتھ

غیر کی طرح ملے اہل حرم اے زیدیؔمجھ کو یک گو نہ عقیدت جو تھی اصنام کے ساتھ

— علی جواد زیدی