غزل 8 اشعار

راہ الفت میں ملے ایسے بھی دیوانے مجھے

Rah-e-ulfat mein mile aise bhi deewane mujhe

راہ الفت میں ملے ایسے بھی دیوانے مجھےجو مآل دوستی آئے تھے سمجھانے مجھے

عشق کی ہلکی سی پہلی آنچ ہی میں جل بجھےکیا بھلا درس وفا دیں گے یہ پروانے مجھے

یہ تو کہئے بے خودی سے مل گئی کچھ آگہیورنہ دھوکا دے دیا تھا چشم بینا نے مجھے

نامرادی لوٹ ہی لیتی متاع آرزواک سہارا دے دیا احساس فردا نے مجھے

کس سے کہتا دل کی باتیں کس سے سنتا ان کا رازبزم میں تو سب نظر آتے ہیں بیگانے مجھے

توبہ توبہ ناامیدی کی خیال آرائیاںدیکھتے ہوں جیسے خود للچا کے پیمانے مجھے

میرا اک ادنیٰ سا پرتو ہے نظام کائناتکیا سمجھ رکھا ہے اس محدود دنیا نے مجھے

جب کبھی دیکھا ہے اے زیدیؔ نگاہ غور سےہر حقیقت میں ملے ہیں چند افسانے مجھے

— علی جواد زیدی