غزل 10 اشعار

جو مقصد گریۂ پیہم کا ہے وہ ہم سمجھتے ہیں

Jo maqsad giriya-e-paiham ka hai woh hum samajhte hain

جو مقصد گریۂ پیہم کا ہے وہ ہم سمجھتے ہیںمگر جن کو سمجھنا چاہیئے تھا کم سمجھتے ہیں

ذرا میرے جنوں کی کاوش تعمیر تو دیکھیںجو بزم زندگی کو درہم و برہم سمجھتے ہیں

ان آنکھوں میں نہیں نشتر خود اپنے دل میں پنہاں ہےاب اتنی بات تو کچھ ہم بھی اے ہمدم سمجھتے ہیں

یہ ان کی مہربانی ہے یہ ان کی عزت افزائیکہ میرے زخم کو وہ لائق مرہم سمجھتے ہیں

ہم اہل دل نے معیار محبت بھی بدل ڈالےجو غم ہر فرد کا غم ہے اسی کو غم سمجھتے ہیں

جھجکتے سے قدم بہکی سی نظریں رکتی سی باتیںیہ انداز تجاہل وہ ہے جس کو ہم سمجھتے ہیں

سلوک دوست بھی ہے اک اشارہ تیزگامی کاہم اہل کارواں آنچل کو بھی پرچم سمجھتے ہیں

ہٹو اہل خرد اہل جنوں کو جانے دو آگےوہی کچھ راہ ہستی کے یہ پیچ و خم سمجھتے ہیں

پلک سے اس طرح ٹپکا کہ گویا اک کلی چٹکیہم اہل درد اشک غم کو بھی شبنم سمجھتے ہیں

خلوص ظاہری روزانہ اک محفل سجاتا ہےسمجھتے وہ بھی ہیں لیکن ابھی کم کم سمجھتے ہیں

— علی جواد زیدی