4 اشعار

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے

Masjid toh bana di shab bhar mein imaan ki hararat walon ne

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے

«مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے عروج فیاض نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نےمن اپنا پُرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی بن نہ سکا

کیا خوب امیرِ فیصل کو سَنّوسی نے پیغام دیاتُو نام و نَسب کا حجازی ہے پر دل کا حجازی بن نہ سکا

تر آنکھیں تو ہو جاتی ہیں، پر کیا لذّت اس رونے میںجب خُونِ جگر کی آمیزش سے اشک پیازی بن نہ سکا

اقبالؔ بڑا اُپدیشک ہے، من باتوں میں موہ لیتا ہےگفتار کا یہ غازی تو بنا، کردار کا غازی بن نہ سکا

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں