9 اشعار

شاہیں

Shaheen

شاہیں

«شاہیں» علامہ اقبال کا کلام ہے، جسے خواجہ اشرف نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

کیا میں نے اس خاک داں سے کناراجہاں رزق کا نام ہے آب و دانہ

بیاباں کی خلوت خوش آتی ہے مجھ کوازل سے ہے فطرت مری راہبانہ

نہ باد بہاری ، نہ گلچیں ، نہ بلبلنہ بیماری نغمہ عاشقانہ

خیابانیوں سے ہے پرہیز لازمادائیں ہیں ان کی بہت دلبرانہ

ہوائے بیاباں سے ہوتی ہے کاریجواں مرد کی ضربت غازیانہ

حمام و کبوتر کا بھوکا نہیں میںکہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ

جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنالہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

یہ پورب ، یہ پچھم چکوروں کی دنیامرا نیلگوں آسماں بیکرانہ

پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میںکہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ

— علامہ اقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں