غزل 7 اشعار

دل میں ہر وقت یاس رہتی ہے

Dil mein har waqt yaas rehti hai

دل میں ہر وقت یاس رہتی ہےاب طبیعت اداس رہتی ہے

ان سے ملنے کی گو نہیں صورتان سے ملنے کی آس رہتی ہے

موت سے کچھ نہیں خطر مجھ کووہ تو ہر وقت پاس رہتی ہے

آب حیواں جسے بجھا نہ سکےزندگی کو وہ پیاس رہتی ہے

دل تو جلووں سے بد حواس ہی تھاآنکھ بھی بد حواس رہتی ہے

ان کی صورت عجب ہے شعبدہ‌ بازدور رہ کر بھی پاس رہتی ہے

دل کہاں عرشؔ اب تو پہلو میںایک تصویر یاس رہتی ہے

— عرش ملسیانی