غزل 7 اشعار

احساس حسن بن کے نظر میں سما گئے

Ehsaas-e-husn ban ke nazar mein sama gaye

احساس حسن بن کے نظر میں سما گئےگو لاکھ دور تھے وہ مگر پاس آ گئے

اک روشنی سی دل میں تھی وہ بھی نہیں رہیوہ کیا گئے چراغ تمنا بجھا گئے

دیر و حرم ہے اور تو حاصل نہ کچھ ہواسجدے غرور عشق کی قیمت گھٹا گئے

تنہا روی میں یوں تو مصیبت تھی ہر قدمہم اہل کارواں سے تو پیچھا چھڑا گئے

کتنا فریب کار ہے احساس بندگیہم منزل خودی سے بہت دور آ گئے

الفت میں فکر زیست ندامت کی بات تھیاچھے رہے جو جان کی بازی لگا گئے

جو حال ان کا تھا وہ ہمیں جانتے ہیں عرشؔیوں وہ ہماری بات ہنسی میں اڑا گئے

— عرش ملسیانی