غزل 9 اشعار

جس غم سے دل کو راحت ہو اس غم کا مداوا کیا معنی

Jis gham se dil ko raahat ho us gham ka madaawa kya maani

جس غم سے دل کو راحت ہو اس غم کا مداوا کیا معنیجب فطرت طوفانی ٹھہری ساحل کی تمنا کیا معنی

عشرت میں رنج کی آمیزش راحت میں الم کی آلائشجب دنیا ایسی دنیا ہے پھر دنیا دنیا کیا معنی

خود شیخ و برہمن مجرم ہیں اک کام سے دونوں پی نہ سکےساقی کی بخل پسندی پر ساقی کا شکوا کیا معنی

جلووں کا تو یہ دستور نہیں پردوں سے کبھی باہر آئیںاے دیدۂ بے توفیق ترا یہ ذوق تماشا کیا معنی

اخلاص و وفا کے سجدوں کی جس در پر داد نہیں ملتیاے غیرت دل اے عزم خودی اس در پر سجدہ کیا معنی

اے صاحب نقد و نظر مانا انساں کا نظام نہیں اچھااس کی اصلاح کے پردے میں اللہ سے جھگڑا کیا معنی

ہر لحظہ فزوں ہو جوش عمل یہ فرض ہے فرض کی راہ پہ چلتدبیر کا یہ رونا کیسا تقدیر کا شکوا کیا معنی

میخانے میں تو اے واعظ اب تلقین کے کچھ اسلوب بدلاللہ کا بندہ بننے کو جنت کا سہارا کیا معنی

اظہار وفا لازم ہی سہی اے عرشؔ مگر فریادیں کیوںوہ بات جو سب پر ظاہر ہے اس بات کا چرچا کیا معنی

— عرش ملسیانی