غزل 5 اشعار

کارواں سے کچھ اس طرح بچھڑے (ردیف .. ا)

Kaarwaan se kuchh is tarah bichhre (radeef .. a)

کارواں سے کچھ اس طرح بچھڑےاب کہیں کارواں نہیں ملتا

درد معراج کو پہنچتا ہےجب کوئی ترجماں نہیں ملتا

رہبروں کی ہوئی وہ ارزائیرہ رووں کا نشاں نہیں ملتا

بے زباں ہو گئے زباں والےاب کوئی ہم زباں نہیں ملتا

عرشؔ کس سے کہوں میں دل کا رازراز ہے رازداں نہیں ملتا

— عرش ملسیانی