غزل 6 اشعار

کھنچ کے محبوب کے دامن کی طرف

Khinch ke mehboob ke daaman ki taraf

کھنچ کے محبوب کے دامن کی طرفآ گئے اور بھی الجھن کی طرف

تم چھپاتے رہو کتنا اس کوبجلیاں آئیں گی خرمن کی طرف

ہر طرف نور کا تڑکا دیکھاکون آیا مرے آنگن کی طرف

اے چمن والو رکوں یا جاؤںاک دھواں سا ہے نشیمن کی طرف

خیر مقدم کو جھکیں گی شاخیںاک ذرا آؤ تو گلشن کی طرف

عرشؔ کس دوست کو اپنا سمجھوںسب کے سب دوست ہیں دشمن کی طرف

— عرش ملسیانی