غزل 5 اشعار

پہلا سا وہ جنون محبت نہیں رہا (ردیف .. م)

Pehla sa woh junoon-e-mohabbat nahin raha (radeef .. m)

پہلا سا وہ جنون محبت نہیں رہاکچھ کچھ سنبھل گئے ہیں تمہاری دعا سے ہم

یوں مطمئن سے آئے ہیں کھا کر جگر پہ چوٹجیسے وہاں گئے تھے اسی مدعا سے ہم

آنے دو التفات میں کچھ اور بھی کمیمانوس ہو رہے ہیں تمہاری جفا سے ہم

خوئے وفا ملی دل درد آشنا ملاکیا رہ گیا ہے اور جو مانگیں خدا سے ہم

پائے طلب بھی تیز تھا منزل بھی تھی قریبلیکن نجات پا نہ سکے رہنما سے ہم

— عرش ملسیانی