نظم 15 اشعار

پنجاب

Punjab

زندہ دل پنجاب کے بیٹو تمہیں میرا سلامتم پرستار گورو نانک فدائے کرشن و رام

یہ تمہارا دیس راجہ درپد کا پنچال دیسہاں وہی رنجیت سنگھ کے دور کا خوش حال دیس

نام لیوا جن کے تم ہو ان کی سیرت بے مثالان کی جرأت بے مثال ان کی شجاعت بے مثال

اس میں شعر و شاعری ہے اس میں رقص و رنگ بھیہیر وارث شاہ کی بھی ہے رباب و چنگ بھی

ویر سنگھ اور امرتا پریتم یہاں ماہر یہاںعرشؔ اخترؔ جوشؔ اور محرومؔ سے شاعر یہاں

شیر گل کے مو قلم سے خامۂ مانی خجلاس کی تصویروں میں ہے بیتاب پنجابن کا دل

لاجپت رائے یہیں جام شہادت پی گئےجانے کتنے قوم کی خاطر مرے اور جی گئے

سر زمین ہند کا یہ بازوئے شمشیر زنجس کے مردان جری ہیں شعلہ بار و صف شکن

کھیتیوں میں جس کے برکت جس کے کھلیانوں میں نورجس کے باغوں میں ارم بس کے پہاڑوں پر ہے طور

جس کے مرد و زن کا حصۂ خوب روئی کا جلالجن کے چہروں پر چھڑکتی ہے توانائی گلال

بھاکڑا ننگل کی جس نے بے بدل تعمیر دیاپنے فرزندوں کو جس نے خوبیٔ تدبیر دی

جو مصائب اس نے جھیلے ہیں انہیں جھیلے گا کونکھیل جو ہمت کے کھیلے اس نے وہ کھیلے گا کون

زخم جس نے اپنے سینے پر لیا تقسیم کاچاک جس نے اپنے ہاتھوں سے سیا تقسیم کا

ہاں اسی خوش وقت خاک پاک کے بیٹے ہو تممیں نہ مانوں گا کہ عقل‌ و فہم کے ہیٹے ہو تم

میں نہ مانوں گا کدورت فطرت پنجاب ہےمیرا نعرہ ہے محبت فطرت پنجاب ہے

— عرش ملسیانی