غزل 7 اشعار

رہ گزر رہ گزر سے پوچھ لیا

Rahguzar rahguzar se poochh liya

رہ گزر رہ گزر سے پوچھ لیاتیرا گھر سب کے گھر سے پوچھ لیا

جو زباں سے نہ کر سکے وہ بیاںہم نے ان کی نظر سے پوچھ لیا

گمرہی اور بڑھ گئی اپنیراستہ راہبر سے پوچھ لیا

جب زمیں نے دیا نہ تیرا پتاہم نے شمس و قمر سے پوچھ لیا

تم نہ آؤ نہ آئے گی رونقہم نے دیوار و در سے پوچھ لیا

میری چپ کو وہ کیا سمجھتے ہیںراز جب چشم تر سے پوچھ لیا

علم کا راز عرشؔ بس یہ ہےکچھ ادھر کچھ ادھر سے پوچھ لیا

— عرش ملسیانی