غزل 7 اشعار

یقین محکم کا ہے سہارا یہی عمل کارگر ہے پیارے

Yaqeen-e-muhkam ka hai sahara yahi amal kargar hai pyare

یقین محکم کا ہے سہارا یہی عمل کارگر ہے پیارےعلاج درج نہاں یہی ہے اسی دوا میں اثر ہے پیارے

تری نگاہوں میں ہیں سمائے جمال ہستی جلال معنینہ دیکھ تو اور کی نظر سے تری نظر معتبر ہے پیارے

نہیں تری راہ راہ مشکل ہے رہبر راہ خود ترا دلترے قدم میں ہے تیری منزل طویل بے شک سفر ہے پیارے

نہ ہے حسینوں میں کج ادائی نہ زندگی میں کوئی برائیہے نیکیوں ہی کا گھر خدائی اگر تو خود خود نگر ہے پیارے

ترے ہی دل میں ہے جلوہ فرما بتوں کی صورت خدا کا جادویہی ہے دیر اور یہی ہے کعبہ یہی محبت کا گھر ہے پیارے

کہاں چھپے گا وہ ماہ پیکر تو ہو نہ مایوس دید دم بھرہوں لاکھ پردے رخ حسیں پر تری نظر بھی نظر ہے پیارے

ہیں تیرے اشعار عرشؔ ایسے رموز ہوں زندگی کے جیسےتجھے نہ دیں لوگ داد کیسے بڑا ہی تو نکتہ ور ہے پیارے

— عرش ملسیانی