نظم 13 اشعار

یہ کشمیر ہمارا ہے

Yeh Kashmir Hamara Hai

کیسر کی کیاری ہے اپنیہر اک پھلواری ہے اپنی

جنت یہ نیاری ہے اپنیاس جنت پر ہم نے اپنے تن من دھن کو وارا ہے

ہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہےاس دھرتی کا نرمل پانی

آئینے سا اجل پانیہلکا میٹھا شیتل پانی

اس پانی نے اپنے سب کھیتوں کا کاج سنوارا ہےہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہے

اس کے ویر بہادر بیٹےبن جائیں تقدیر کے ہیٹے

دولت اس کی غیر سمیٹےغیرت اپنی کب یہ مانے کب یہ ہمیں گوارا ہے

ہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہےندی کی آواز کے اندر

جھرنے کے ہر ساز کے اندرجہلم کے ہر ناز کے اندر

نغمہ کتنا سندر ہے یہ گیت یہ کتنا پیارا ہےہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہے

ایک نقش ارژنگ بنے ہمقدرت کا نیرنگ بنے ہم

بھارت کا اک انگ بنے ہمبھارت کے ہم بھارت اپنا بھارت ہم کو پیارا ہے

ہم کشمیری ہم کشمیری یہ کشمیر ہمارا ہے

— عرش ملسیانی