5 اشعار

دل دیا جی دیا خفا نہ کیا

Dil diya ji diya khafa nah kiya

دل دیا جی دیا خفا نہ کیابے وفا تجھ سے میں نے کیا نہ کیا

غم دوری کو تیری دیکھ کے یارآج تک جان سے جدا نہ کیا

فائدہ کیا ہے اب بگڑنے کاکون تھا جس سے تو ملا نہ کیا

یہ ہمیں تھے کہ ان جفاؤں پرپھر کبھی تجھ ستی گلا نہ کیا

کون سی شب تھی ہجر کی آصفؔکہ یہ دل شمع ساں جلا نہ کیا

— آصف الدولہ