5 اشعار

سینے میں داغ ہے تپش انتظار کا

Seene mein dagh hai tapish-e-intizar ka

سینے میں داغ ہے تپش انتظار کااب کیا کروں علاج دل داغدار کا

اس سے مجھے ملاؤ کہ مرتا ہوں ہجر میںباعث ہے زندگی کا مری وصل یار کا

صیاد اب تو چھوڑ دے آتی ہے فصل گلدیکھوں گا ہائے کیوں کہ تماشا بہار کا

شاید تمہارے دیں میں ہے اے دلبرو روادل چھین لینا عاشق سینہ فگار کا

شبنم نہیں ہے برگ کے اوپر چمن کے بیچآصفؔ گرا ہے اشک کسی بے قرار کا

— آصف الدولہ