8 اشعار

عشق تو مشکل ہے اے دل کون کہتا سہل ہے

Ishq to mushkil hai ae dil kaun kahta sahl hai

عشق تو مشکل ہے اے دل کون کہتا سہل ہے

«عشق تو مشکل ہے اے دل کون کہتا سہل ہے» بہادرشاہ ظفر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

عشق تو مشکل ہے اے دل کون کہتا سہل ہےلیک نادانی سے اپنی تو نے سمجھا سہل ہے

گر کھلے دل کی گرہ تجھ سے تو ہم جانیں تجھےاے صبا غنچے کا عقدہ کھول دینا سہل ہے

ہمدمو دل کے لگانے میں کہو لگتا ہے کیاپر چھڑانا اس کا مشکل ہے لگانا سہل ہے

گرچہ مشکل ہے بہت میرا علاج درد دلپر جو تو چاہے تو اے رشک مسیحا سہل ہے

ہے بہت دشوار مرنا یہ سنا کرتے تھے ہمپر جدائی میں تری ہم نے جو دیکھا سہل ہے

شمع نے جل کر جلایا بزم میں پروانے کوبن جلے اپنے جلانا کیا کسی کا سہل ہے

عشق کا رستہ سراسر ہے دم شمشیر پربوالہوس اس راہ میں رکھنا قدم کیا سہل ہے

اے ظفرؔ کچھ ہو سکے تو فکر کر عقبیٰ کا توکر نہ دنیا کا تردد کار دنیا سہل ہے

— بہادرشاہ ظفر