7 اشعار

یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنو

Ye qissa wo nahin tum jis ko qissa-khwaan se suno

یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنو

«یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنو» بہادرشاہ ظفر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

یہ قصہ وہ نہیں تم جس کو قصہ خواں سے سنومرے فسانۂ غم کو مری زباں سے سنو

سناؤ درد دل اپنا تو دم بہ دم فریادمثال نے مری ہر ایک استخواں سے سنو

کرو ہزار ستم لے کے ذکر کیا یک یارشکایت اپنی تم اس اپنے نیم جاں سے سنو

خدا کے واسطے اے ہمدمو نہ بولو تمپیام لایا ہے کیا نامہ بر وہاں سے سنو

تمہارے عشق نے رسوا کیا جہاں میں ہمیںہمارا ذکر نہ تم کیونکہ اک جہاں سے سنو

سنو تم اپنی جو تیغ نگاہ کے اوصافجو تم کو سننا ہو اس شوخ دلستاں سے سنو

ظفرؔ وہ بوسہ تو کیا دے گا پر کوئی دشنامجو تم کو سننا ہو اس شوخ دلستاں سے سنو

— بہادرشاہ ظفر