7 اشعار

واقف ہیں ہم کہ حضرت غم ایسے شخص ہیں

Waqif hain hum ki hazrat-e-gham aise shakhs hain

واقف ہیں ہم کہ حضرت غم ایسے شخص ہیں

«واقف ہیں ہم کہ حضرت غم ایسے شخص ہیں» بہادرشاہ ظفر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

واقف ہیں ہم کہ حضرت غم ایسے شخص ہیںاور پھر ہم ان کے یار ہیں ہم ایسے شخص ہیں

دیوانے تیرے دشت میں رکھیں گے جب قدممجنوں بھی لے گا ان کے قدم ایسے شخص ہیں

جن پہ ہوں ایسے ظلم و ستم ہم نہیں وہ لوگہوں روز بلکہ لطف و کرم ایسے شخص ہیں

یوں تو بہت ہیں اور بھی خوبان دل فریبپر جیسے پر فن آپ ہیں کم ایسے شخص ہیں

کیا کیا جفا کشوں پہ ہیں ان دلبروں کے ظلمایسوں کے سہتے ایسے ستم ایسے شخص ہیں

دیں کیا ہے بلکہ دیجئے ایمان بھی انہیںزاہد یہ بت خدا کی قسم ایسے شخص ہیں

آزردہ ہوں عدو کے جو کہنے پہ اے ظفرؔنے ایسے شخص وہ ہیں نہ ہم ایسے شخص ہیں

— بہادرشاہ ظفر