9 اشعار

تفتہ جانوں کا علاج اے اہل دانش اور ہے

Tafta janoon ka ilaaj aye ahl-e-daanish aur hai

تفتہ جانوں کا علاج اے اہل دانش اور ہے

«تفتہ جانوں کا علاج اے اہل دانش اور ہے» بہادرشاہ ظفر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

تفتہ جانوں کا علاج اے اہل دانش اور ہےعشق کی آتش بلا ہے اس کی سوزش اور ہے

کیوں نہ وحشت میں چبھے ہر مو بشکل نیش تیزخار غم کی تیرے دیوانے کی کاوش اور ہے

مطربو باساز آؤ تم ہماری بزم میںساز و ساماں سے تمہاری اتنی سازش اور ہے

تھوکتا بھی دختر رز پر نہیں مست الستجو کہ ہے اس فاحشہ پر غش وہ فاحش اور ہے

تاب کیا ہمتاب ہووے اس سے خورشید فلکآفتاب داغ دل کی اپنے تابش اور ہے

سب مٹا دیں دل سے ہیں جتنی کہ اس میں خواہشیںگر ہمیں معلوم ہو کچھ اس کی خواہش اور ہے

ابر مت ہم چشم ہونا چشم دریا بار سےتیری بارش اور ہے اور اس کی بارش اور ہے

ہے تو گردش چرخ کی بھی فتنہ انگیزی میں طاقتیری چشم فتنہ زا کی لیک گردش اور ہے

بت پرستی جس سے ہووے حق پرستی اے ظفرؔکیا کہوں تجھ سے کہ وہ طرز پرستش اور ہے

— بہادرشاہ ظفر