6 اشعار

ڈر کے حالات سے دامن کو بچانے والے

Dar ke halaat se daaman ko bachane wale

ڈر کے حالات سے دامن کو بچانے والے

«ڈر کے حالات سے دامن کو بچانے والے» باقی صدیقی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہے بولنا بھی رسم جہاں بولتے رہو باقی صدیقی» میں 25 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

ڈر کے حالات سے دامن کو بچانے والےہم ترے واسطے مقتل میں تھے جانے والے

خندہ گل کی حقیقت یہ کبھی ایک نظراے بہاروں کی طرح راہ میں آنے والے

وقت کے سامنے تصویر بنے بیٹھے ہیںآئنہ گردش دوراں کو دکھانے والے

ختم ہنگامہ ہوا جب تو کھڑا سوچتا ہوںآپ ہی چور نہ ہوں شور مچانے والے

غیر کے وصف کو بھی عیب کریں گے ثابتتنگ دل اتنے کبھی تھے نہ زمانے والے

کوئی بات آ گئی کیا ان کی سمجھ میں باقیؔکس لئے چپ ہیں ہنسی میری ارانے والے

— باقی صدیقی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں