5 اشعار

رہ عشق میں کب دیا کچھ سنائی دکھائی

Rah-e-ishq mein kab diya kuchh sunaai dikhaai

رہ عشق میں کب دیا کچھ سنائی دکھائی

«رہ عشق میں کب دیا کچھ سنائی دکھائی» باصر سلطان کاظمی کا کلام ہے، جسے ابو لقمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)» میں 29 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

رہ عشق میں کب دیا کچھ سنائی دکھائیبہت دوستوں نے بھلائی برائی دکھائی

سمجھتے ہیں اہل نظر حسن کی یہ ادائیںگھڑی دیکھنے کے بہانے کلائی دکھائی

ہماری توجہ بھی اس دم ذرا منقسم تھیمداری نے کچھ ہاتھ کی بھی صفائی دکھائی

دوبارہ بھروسہ کیا آزمائے ہوئے پربہت آپ نے بھی طبیعت رچائی دکھائی

عجب کیا جو عاشق نے سر پھوڑ کر جان دے دیعجب کیا جو محبوب نے بے وفائی دکھائی

— باصر سلطان کاظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں