5 اشعار

گو کہ پیچھے بہت قطار میں تھے

Go ke pichhe bahut qatar mein the

گو کہ پیچھے بہت قطار میں تھے

«گو کہ پیچھے بہت قطار میں تھے» باصر سلطان کاظمی کا کلام ہے، جسے حماد ابراہیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھی (باصر سلطان کاظمی)» میں 29 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

گو کہ پیچھے بہت قطار میں تھےکسی گنتی کسی شمار میں تھے

سو بلاؤں سے ہم رہے محفوظاک پر اسرار سے حصار میں تھے

خوش ہوا ہوں غموں سے مل کے یوںجیسے یہ میرے انتظار میں تھے

تین میں ہیں نہ اب وہ تیرہ میںجو کبھی پہلے تین چار میں تھے

اب وہ سارے خزاں میں ہیں باصرؔرنگ جتنے کبھی بہار میں تھے

— باصر سلطان کاظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں