5 اشعار

ماحول مناسب ہو تو اوپر نہیں جاتے

Mahol munasib ho to oopar nahin jaate

ماحول مناسب ہو تو اوپر نہیں جاتے

«ماحول مناسب ہو تو اوپر نہیں جاتے» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

ماحول مناسب ہو تو اوپر نہیں جاتےہم تازہ گھٹن چھوڑ کے چھت پر نہیں جاتے

دیکھو مجھے اب میری جگہ سے نہ ہلاناپھر تم مجھے ترتیب سے رکھ کر نہیں جاتے

بدنام ہیں صدیوں سے ہی کانٹوں کی وجہ سےعادت سے مگر آج بھی کیکر نہیں جاتے

جس دن سے شکاری نے ادا کی کوئی منتدربار پہ اس دن سے کبوتر نہیں جاتے

سو تم مجھے حیرت زدہ آنکھوں سے نہ دیکھوکچھ لوگ سنبھل جاتے ہیں سب مر نہیں جاتے

— دانش نقوی