5 اشعار

یہ آپ جانیں کہ رکھنا ہے یا نہیں رکھنا

yeh aap jaanen ki rakhna hai ya nahin rakhna

یہ آپ جانیں کہ رکھنا ہے یا نہیں رکھنا

«یہ آپ جانیں کہ رکھنا ہے یا نہیں رکھنا» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

یہ آپ جانیں کہ رکھنا ہے یا نہیں رکھناکسی نے آپ کا چھوڑا ہوا نہیں رکھنا

کہیں وہ ضد میں ارادہ بدل نہ دے اپنازیادہ دیر بھی اس کو خفا نہیں رکھنا

نوازشوں میں کمی بیشی اس کی فطرت ہےکسی کو اس نے کبھی ایک سا نہیں رکھنا

مجھے قبول ہے خالی پڑا رہوں لیکنجہاں پہ تم ہو وہاں کوئی دوسرا نہیں رکھنا

تمہارے ہاتھ چراغوں کا قتل کرتے ہیںہماری قبر پہ تم نے دیا نہیں رکھنا

— دانش نقوی