5 اشعار

مشکل دن بھی ائے لیکن فرق نہ آیا یاری میں

mushkil din bhi aaye lekin farq na aaya yaari mein

مشکل دن بھی ائے لیکن فرق نہ آیا یاری میں

«مشکل دن بھی ائے لیکن فرق نہ آیا یاری میں» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

مشکل دن بھی ائے لیکن فرق نہ آیا یاری میںہم نے پوری جان لگائی اس کی تابعداری میں

بے ایمانی کرتے تو پھر شاید جیت کے آ جاتےچاہے ہار کے واپس آئے کھیلے اپنی باری میں

میٹھے میٹھے ہونٹ ہلائے کڑوی کڑوی باتیں کیںکیکر اور گلاب لگایا اس نے ایک کیاری میں

تیری جانب اٹھنے والی آنکھوں کا رخ موڑ لیاہم نے اپنے عیب دکھائے تیری پردہ داری میں

جانے اب وہ کس کے ساتھ نکلتا ہوگا راتوں کوجانے کون لگاتا ہو گا دو گھنٹے تیاری میں

— دانش نقوی