6 اشعار

حد سے بڑھ کر ہو تو ویرانی سے خوش ہوتے ہیں

Had se badh kar ho to veerani se khush hote hain

حد سے بڑھ کر ہو تو ویرانی سے خوش ہوتے ہیں

«حد سے بڑھ کر ہو تو ویرانی سے خوش ہوتے ہیں» دانش نقوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

حد سے بڑھ کر ہو تو ویرانی سے خوش ہوتے ہیںہم کسی شئے کی فراوانی سے خوش ہوتے ہیں

ایک تو ہے جسے اچھے سے سمجھ کر خوش ہیںورنہ ہم لوگ تو حیرانی سے خوش ہوتے ہیں

جب بھی ہم لوگ ہنسیں ہم کو دلاسہ دیناہم کسی اپنی پریشانی سے خوش ہوتے ہیں

مختلف ہوتے ہیں خوشیوں کے وسائل سب کےجیسے ہم آپ کی پیشانی سے خوش ہوتے ہیں

دے کوئی جھوٹی تسلی یا دلاسہ مجھ کومیرے جیسے بڑی آسانی سے خوش ہوتے

ہیں

— دانش نقوی