6 اشعار

بجلی سی اک اور گرا دی ظالم نے

Bijli si ik aur gira di zaalim ne

بجلی سی اک اور گرا دی ظالم نے

«بجلی سی اک اور گرا دی ظالم نے» ڈاکٹر فخر عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

بجلی سی اک اور گرا دی ظالم نےضبط کی ساری کھیپ جلا دی ظالم نے

پہلی سے میں جان چھڑاتا پھرتا تھاآج نئی تصویر لگا دی ظالم نے

دل آنکھوں کے ساتھ ہی باہر آیا ہےاتنی اس کی پیاس بڑھا دی ظالم نے

دوپٹے کا پردہ بھی نہیں رکھا آجپابندی اک اور اٹھا دی ظالم نے

اس کے آگے بات بھی کرنا مشکل ہےہونٹوں پر بھی مہر لگا دی ظالم نے

عشق میں ایسی چوٹ لگائی سینے پرغزلوں کی تکمیل کرا دی ظالم نے

— ڈاکٹر فخر عباس