6 اشعار

دیوانہ پن اور بیکاری ملتی ہے

Deewana-pan aur bekaari milti hai

دیوانہ پن اور بیکاری ملتی ہے

«دیوانہ پن اور بیکاری ملتی ہے» ڈاکٹر فخر عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

دیوانہ پن اور بیکاری ملتی ہےعشق میں اکثر ایسی خواری ملتی ہے

لوگ پتہ ہے کیوں اتنے دیوانے ہیںاک ماڈل سے شکل تمہاری ملتی ہے

کبھی کبھی تو شعر بھی ہونے لگتے ہیںدل کی چوٹ سے خوش گفتاری ملتی ہے

لائف نہیں ہے بیڈ آف روزز یاد رکھورستہ چلتے سو دشواری ملتی ہے

اور کسی سے ملتی ہے وہ شاموں کوجس لڑکی سے سوچ ہماری ملتی ہے

اس کے ناز اٹھانے کو ہم بیٹھے ہیںدیکھیے کب یہ ذمہ داری ملتی ہے

— ڈاکٹر فخر عباس