4 اشعار

نہیں کام رکھنا کوئی دل لگی سے یکم جنوری سے

Nahin kaam rakhna koi dil lagi se yakam January se

نہیں کام رکھنا کوئی دل لگی سے یکم جنوری سے

«نہیں کام رکھنا کوئی دل لگی سے یکم جنوری سے» ڈاکٹر فخر عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

نہیں کام رکھنا کوئی دل لگی سے یکم جنوری سےگزرنا نہیں اب تمہاری گلی سے یکم جنوری سے

گزشتہ برس سب کے نخرے اٹھائے مگر کچھ نہ پایانہیں مجھ کو کرنی محبت کسی سے یکم جنوری سے

دسمبر کے آخر میں اپنے گناہوں سے توبہ کروں گافرشتہ ہی بن جاوں گا آدمی سے یکم جنوری سے

خوشی کیا مناؤں کہ دل غمزدہ ہے نئے سال پر بھیکہ اک کم ہوا ہے برس زندگی سے یکم جنوری سے

— ڈاکٹر فخر عباس