7 اشعار

اس نے کیا حجاب مرے دیکھنے کے بعد

Usne kiya hijaab mere dekhne ke baad

اس نے کیا حجاب مرے دیکھنے کے بعد

«اس نے کیا حجاب مرے دیکھنے کے بعد» ڈاکٹر فخر عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

اس نے کیا حجاب مرے دیکھنے کے بعداس کو ملا ثواب مرے دیکھنے کے بعد

صورت پہ چار چاند لگے تھے جناب کییہ بھی تھا انقلاب مرے دیکھنے کے بعد

میری نظر سے ڈالیاں چھو کر ہری ہوئیںکھلنے لگے گلاب مرے دیکھنے کے بعد

اتنا میں شعر فہم نہیں ہوں مگر یہاںچھپتے ہیں انتخاب مرے دیکھنے کے بعد

کھلتا ہی جا رہا ہے کسی رخ کے روبروشرم و حیا کا باب مرے دیکھنے کے بعد

پہلے نظر اٹھا کے مجھے دیکھتے بھی تھےلیکن یہ اجتناب مرے دیکھنے کے بعد

میری نظر میں دوستو شدت بلا کی تھیٹوٹا پڑا تھا خواب مرے دیکھنے کے بعد

— ڈاکٹر فخر عباس