5 اشعار

آنکھ سے روح کا غم ظاہر ہے

Aankh Se Rooh Ka Gham Zahir Hai

آنکھ سے روح کا غم ظاہر ہے

«آنکھ سے روح کا غم ظاہر ہے» فرحت عباس شاہ کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد (فرحت عباس شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 9 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

آنکھ سے روح کا غم ظاہر ہےاس کا ایک ایک ستم ظاہر ہے

بے خیالی میں تمھاری ہی طرفمیرے اٹھیں گے قدم ظاہر ہے

کچھ چھپا لینے سے کیا ہے حاصلان کا جتنا ہے کرم ظاہر ہے

دل کے بھیگے ہوئے موسم کی فضااز روئے دیدہ نم ظاہر ہے

تم بھلا دو گے تو پھر تم کو بھیبھول ہی جائیں گے ہم ظاہر ہے

— فرحت عباس شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں