6 اشعار

زندگی

Zindagi

زندگیاتنی سادہ بھی نہیں کہ ایک بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی سیٹ

اس کے رنگوں کا احاطہ کر سکےمگر رنگین سیٹ بھی تو شاعرانہ مبالغے سے کام لیتے ہیں

ہو سکتا ہے پیکٹ بھر حیات میں سات پیکٹ رنگانڈیلنے والوں کی حقیقی زندگی یہی ہو

روح اور ضمیر کی عمر بھر کی کمائی سیاہ رنگ کی پڑیا ہےکسی فاحشہ کے بدن سے اڑتے ہوئے لمحے کا

دھنک بھر معاوضہ تو نہیںماہرین گرانی اور گناہ میں تناسب معکوس نہیں مانتے

تو آؤ زندگی کو انہی نگیٹیوز میں دیکھیں

— غلام محمد قاصر