6 اشعار

زندگی یوں ہوئی بسر تنہا

Zindagi yun hui basar tanha

زندگی یوں ہوئی بسر تنہا

«زندگی یوں ہوئی بسر تنہا» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا

اپنے سائے سے چونک جاتے ہیںعمر گزری ہے اس قدر تنہا

رات بھر باتیں کرتے ہیں تارےرات کاٹے کوئی کدھر تنہا

ڈوبنے والے پار جا اترےنقش پا اپنے چھوڑ کر تنہا

دن گزرتا نہیں ہے لوگوں میںرات ہوتی نہیں بسر تنہا

ہم نے دروازے تک تو دیکھا تھاپھر نہ جانے گئے کدھر تنہا

— گلزار