5 اشعار

تنکا تنکا کانٹے توڑے ساری رات کٹائی کی

Tinka tinka kaante tode saari raat kataai ki

تنکا تنکا کانٹے توڑے ساری رات کٹائی کی

«تنکا تنکا کانٹے توڑے ساری رات کٹائی کی» گلزار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

تنکا تنکا کانٹے توڑے ساری رات کٹائی کیکیوں اتنی لمبی ہوتی ہے چاندنی رات جدائی کی

نیند میں کوئی اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہےکال کنوئیں میں گونجتی ہے آواز کسی سودائی کی

سینے میں دل کی آہٹ جیسے کوئی جاسوس چلےہر سائے کا پیچھا کرنا عادت ہے ہرجائی کی

آنکھوں اور کانوں میں کچھ سناٹے سے بھر جاتے ہیںکیا تم نے اڑتی دیکھی ہے ریت کبھی تنہائی کی

تاروں کی روشن فصلیں اور چاند کی ایک درانتی تھیساہو نے گروی رکھ لی تھی میری رات کٹائی کی

— گلزار