5 اشعار

آپ بیتی کوئی سمجھے تو بتاؤں میں بھی

Aap beeti koi samjhe toh bataun main bhi

آپ بیتی کوئی سمجھے تو بتاؤں میں بھی

«آپ بیتی کوئی سمجھے تو بتاؤں میں بھی» ہمانشی بابرہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

آپ بیتی کوئی سمجھے تو بتاؤں میں بھیمجھ کو سننا کوئی چاہے تو سناؤں میں بھی

میری آنکھیں ہی سہارا نہیں دیتیں ورنہچاہتی ہوں تری تصویر بناؤں میں بھی

تو کہ مصروف ہے دنیا کی پریشانی میںتجھ کو کس منہ سے پریشانی بتاؤں میں بھی

ہجر کی دھوپ ترا جسم جلائے کب تکتیری امید کے پردوں کو ہٹاؤں میں بھی

یہ تو اب قوت گویائی نہیں ہے ورنہتیری آواز میں آواز ملاؤں میں بھی

— ہمانشی بابرہ