4 اشعار

اس طرح مجھ کو کسی دل میں جگہ دی گئی ہے

Iss tarah mujh ko kisi dil mein jagah di gayi hai

اس طرح مجھ کو کسی دل میں جگہ دی گئی ہے

«اس طرح مجھ کو کسی دل میں جگہ دی گئی ہے» ہمانشی بابرہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

اس طرح مجھ کو کسی دل میں جگہ دی گئی ہےجیسے بچی کوئی کوٹھے پہ بٹھا دی گئی ہے

بس تری یاد ہی باقی تھی مرے ہاتھوں میںاب تری یاد بھی ہاتھوں سے گنوا دی گئی ہے

وہ کسی اور سے منسوب ہوئی ہے ایسےجیسے بیوہ کسی ڈولی میں بٹھا دی گئی ہے

ذہن کردار سے تبدیل ہوا لوگوں کابس اسی جرم میں کاتب کو سزا دی گئی ہے

— ہمانشی بابرہ