5 اشعار

دل ایسے مبتلا ہوا تیرے ملال میں

Dil aise mubtala hua tere malaal mein

دل ایسے مبتلا ہوا تیرے ملال میں

«دل ایسے مبتلا ہوا تیرے ملال میں» ہمانشی بابرہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

دل ایسے مبتلا ہوا تیرے ملال میںزلفیں سفید ہو گئیں انیس سال میں

ایسے وہ رو رہا تھا مرا حال دیکھ کرآیا ہوا ہو جیسے کسی انتقال میں

یہ بات جانتی ہوں مگر مانتی نہیںدن کٹ رہے ہیں آج بھی تیرے خیال میں

اک بار مجھ کو اپنی نگہبانی سونپ دےعمریں گزار دوں گی تری دیکھ بھال میں

وہ تو سوال پوچھ کے آگے نکل گیااٹکی ہوئی ہوں میں مگر اس کے سوال میں

— ہمانشی بابرہ