5 اشعار

نہیں ہوں منکر مۓ ، اہل مے خانے سے کہہ دیجو

Nahin huñ munkir-e-may, ahl-e-mai-khane se keh deejo

نہیں ہوں منکر مۓ ، اہل مے خانے سے کہہ دیجو

«نہیں ہوں منکر مۓ ، اہل مے خانے سے کہہ دیجو» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے شہزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

نہیں ہوں منکر مۓ ، اہل مے خانے سے کہہ دیجونہیں کی جی سے میں نے تو بہ پیمانے سے کہہ دیجو

جو کرنا ہے تو اپنی فکر کر لے، نو بہار آئیخدا کے واسطے یہ بات دیوانے سے کہہ دیجو

کوئی یہ چاند سا منھ چھوڑ کر عاشق ہو شعلہ کاگزر آتش پرستی سے ، یہ پروانے سے کہہ دیجو

رکھا ہے گھیر، ان شہری غزالوں نے میرے دل کوپھنسا ہوں اب تو بستی میں یہ ویرانے سے کہہ دیجو

کیا سجدہ، یقیں نے دیکھ اس محراب ابرو کوبرہمن تو رہا مسجد میں، بت خانے سے کہہ دیجو

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں