5 اشعار

ان پری زاد جوانوں نے کیا پیر مجھے

In pari zaad jawaanoñ ne kiya peer mujhe

ان پری زاد جوانوں نے کیا پیر مجھے

«ان پری زاد جوانوں نے کیا پیر مجھے» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

ان پری زاد جوانوں نے کیا پیر مجھےکر دیا ضعف سے جوں سایہ زمیں گیر مجھے

تیری تدبیر سے میں کیونکہ مروں گا اے مرگکی نہ ہو ہجر کے جب زہر نے تاثیر مجھے

جس کو منظور ہے مرنا اسے جینا ہے وبالہے دم پاک مسیحا دم شمشیر مجھے

مجھ کو پیری میں کیا تازہ جوانوں کا مریدخوار کرتا ہے یہ نظارۂ بے پیر مجھے

کم نہیں جوہر فولاد جواہر سے یقیںؔہے بہ از سلک گوہر عشق میں زنجیر مجھے

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں