غزل 7 اشعار

آگہی اور آگہی دیجیے آگہی کچھ اور

Aagahi aur aagahi dejiye aagahi kuch aur

آگہی اور آگہی دیجیے آگہی کچھ اورتیرگی گھور گھور ہے پھینکیے روشنی کچھ اور

اس کا خدا صنم صنم اس کا خدا حرم حرمعشق کی گمرہی کچھ اور عقل کی گمرہی کچھ اور

اس کی تہی ہے جیب اور اس کا دماغ ہے تہیاس کی ہے مفلسی کچھ اور اس کی ہے مفلسی کچھ اور

ناز ترا چمن چمن راز ترا دہن دہنکہتی ہے تیرگی کچھ اور کہتی ہے روشنی کچھ اور

کہتی ہے دوپہر کی دھوپ میرا مزاج گرم ہےلیکن اجالی رات میں کہتی ہے چاندنی کچھ اور

بد ہے کوئی نہ نیک ہے دونوں کا مقصد ایک ہےگرچہ ہے رہزنی کچھ اور گرچہ ہے رہبری کچھ اور

گرچہ خدا کو آپ نے ماہ لقا بنا دیااس کے فراق میں جمیلؔ کیجئے شاعری کچھ اور

— جمیل مظہری

فرہنگ

گمرہی — گمراہی، راہ سے بھٹک جانا
رہزنی — لوٹ مار، ڈاکہ زنی
ماہ لقا — چاند جیسے چہرے والا، حسین محبوب

تشریح

اس غزل میں شاعر روشنی اور تیرگی، عشق اور عقل، اور خدا کے مختلف تصورات کو ایک دوسرے کے مقابل رکھ کر ان کے باہمی تضاد کو نمایاں کرتا ہے۔

شاعر کا لہجہ طنزیہ اور فکری ہے، جس میں ہر چیز کے کئی رخ دکھائے گئے ہیں۔

مقطع میں وہ کہتا ہے کہ خدا کو محبوب کی طرح بیان کرنے کے باوجود اس کے فراق میں شاعری کا رنگ کچھ اور ہی ہو جاتا ہے، یعنی جذبے کا اظہار اپنی الگ صورت اختیار کر لیتا ہے۔