غزل 8 اشعار

تو نے سینے کو جب تک خلش دی نہ تھی تو نے جذبوں کو جب تک ابھارا نہ تھا

Tu ne seene ko jab tak khalish di na thi tu ne jazbon ko jab tak ubhaara na tha

تو نے سینے کو جب تک خلش دی نہ تھی تو نے جذبوں کو جب تک ابھارا نہ تھامیں وہ دریا تھا جس میں کہ لہریں نہ تھیں میں وہ قلزم تھا جس میں کہ دھارا نہ تھا

تیرے آگے نہ یاران خود سر جھکے تیری چوکھٹ سے بھاگے تو در در جھکےاس جگہ دل جھکے اس جگہ سر جھکے بندگی کے سوا کوئی چارا نہ تھا

اشک موتی نہ تھے بہہ گئے بہہ گئے ہنستے ہنستے یہ تم آج کیا کہہ گئےیاد کر کے وہ دن ہم بھی چپ رہ گئے جب ان آنکھوں میں آنسو گوارا نہ تھا

ساز فریاد کے دل نے چھیڑے نہ تھے ہجر اور وصل کے یہ بکھیڑے نہ تھےہم نے دامن کے بخیے ادھیڑے نہ تھے تم نے زلفوں کو اپنی سنوارا نہ تھا

تجھ میں دریا کوئی کس سہارے چلے میں جو پچھم تو پورب کو دھارے چلےمیری کشتی کنارے کنارے چلے تیری موجوں کو یہ بھی گوارا نہ تھا

دیکھ پروانوں کے رقص بیتاب کو شمع آنے نہ دے آنکھ میں خواب کوایک جھپکی سی آئی تھی مہتاب کو آنکھ کھولی تو کوئی ستارا نہ تھا

ایک تنور سے شعلے اٹھا کیے آگ جلتی رہی لوگ تاپا کیےدور بیٹھے وہ پہلو بچایا کیے جن کی قسمت میں کوئی شرارا نہ تھا

دونوں افسانہ خواں گرد محمل کے تھے قیس صحرا کا تھا خضر منزل کے تھےمظہریؔ بھی غلام اپنے ہی دل کے تھے ان دوانوں میں کوئی تمہارا نہ تھا

— جمیل مظہری

فرہنگ

خلش — دل میں چبھن یا کسک
قلزم — بڑا سمندر
یاران خود سر — سرکش اور مغرور دوست

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب سے شکوہ بھی کرتا ہے اور اس کی محبت کا اعتراف بھی۔ شاعر بتاتا ہے کہ محبوب کی توجہ اور دل آزاری سے پہلے اس کے جذبات سوئے ہوئے تھے، اور محبوب کے در پر آ کر سب خودسر دل جھک جاتے ہیں۔ لہجہ حسرت، گلے اور سپردگی کے امتزاج کا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں شاعر کہتا ہے کہ ہنستے ہنستے بہائے گئے آنسو تو محبوب نے کیا کہہ دیا، اور وہ دن یاد کر کے شاعر چپ رہ گیا۔