غزل 7 اشعار

اور کچھ لفظ گڑھوں صنعت ایہام غلط

Aur kuch lafz garhoon sana'at-e-eeham ghalat

اور کچھ لفظ گڑھوں صنعت ایہام غلطہے یہ خود اپنی خودی اس کا خدا نام غلط

جنبشیں اس کی غلط ہیں کہ خود ابرو میں ہے خماس کی تعمیل میں یہ گردش ایام غلط

یہ سفر کیا کہ جہاں چھاؤں ملی بیٹھ گئےدھوپ کتنی ہی کڑی ہو مگر آرام غلط

ہوس دانہ اگر ہے تو سوئے دام چلوہوس دانہ و اندیشگئ دام غلط

اس سے بہتر تھی کہیں گوشۂ آرام میں نیندیہ سفر کیا کہ ہر اک راہ ہر اک گام غلط

نہیں افسوں ہی کو افسانے کی منزل معلومغلط آغاز کا ہوتا ہی ہے انجام غلط

مظہریؔ چل نہ سکے وقت سبک گام کے ساتھہم سفر پیروئ وقت سبک گام غلط

— جمیل مظہری

فرہنگ

افسوں — جادو، سحر، فریب
تعمیل — حکم بجا لانا، تکمیل کرنا
سبک گام — تیز رفتار، ہلکے قدموں والا

تشریح

اس غزل میں شاعر انسانی زندگی کے سفر، خود فریبی اور وقت کی تیز رفتاری کو موضوع بناتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ انسان اپنی خودی کو ہی خدا سمجھ بیٹھتا ہے اور راستے میں چھاؤں دیکھ کر ٹھہر جاتا ہے، جو اس کے لیے غلط ہے۔

لہجہ فلسفیانہ اور کسی حد تک طنزیہ ہے۔ آخری شعر میں شاعر اعتراف کرتا ہے کہ وہ وقت کی تیز رفتار کے ساتھ قدم نہ ملا سکا، اور یہی اس کی ناکامی کا احساس ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں