غزل 6 اشعار

میں کیا بتاؤں کہ تو کیا ہے اور کیا ہوں میں

Main kya bataoon keh tu kya hai aur kya hoon main

میں کیا بتاؤں کہ تو کیا ہے اور کیا ہوں میںہجوم لفظ و معانی میں کھو گیا ہوں میں

پنہا دے کوئی محبت کی ایک کڑی زنجیرکہ قید فرض سے باہر نکل گیا ہوں میں

ثواب کو نئی شکلیں جو دے رہا ہے توگناہ کے نئے سانچے بنا رہا ہوں میں

جنوں مرا خرد آسودۂ نتائج ہےخود اپنے پاؤں کی زنجیر ڈھالتا ہوں میں

مری نظر میں تجلی کی کیا حقیقت ہےتجلیوں کی حقیقت کو دیکھتا ہوں میں

گرا چکا تھا جسے کل نظر سے اپنی جمیلؔغرور اب اسی پستی پہ کر رہا ہوں میں

— جمیل مظہری

فرہنگ

ہجوم لفظ و معانی — الفاظ اور معانی کی بھیڑ
قید فرض — فرض کی پابندی اور ذمہ داری
آسودۂ نتائج — نتائج سے مطمئن یا سیر ہونے والا

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنی داخلی کشمکش اور روحانی الجھن کا اظہار کرتا ہے۔ وہ خود کو الفاظ اور معانی کے ہجوم میں گم پاتا ہے اور محبت کی زنجیر میں بندھ کر فرض کی قید سے نکلنے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔ کئی اشعار میں ثواب و گناہ اور عقل و جنون کے تضاد سے مسئلۂ خودی اور اپنی ہی بنائی ہوئی قیدوں کا بیان ملتا ہے۔ مقطع میں شاعر اپنی پستی پر فخر کے انداز میں طنزیہ اعتراف کرتا ہے، جس سے کلام کا لہجہ خود احتسابی اور تلخ طنز کا ہے۔