غزل 6 اشعار

بقدر پیمانۂ تخیل سرور ہر دل میں ہے خودی کا

Ba-qadar-e-Paimana-e-Takhayyul Suroor Har Dil Mein Hai Khudi Ka

بقدر پیمانۂ تخیل سرور ہر دل میں ہے خودی کااگر نہ ہو یہ فریب پیہم تو دم نکل جائے آدمی کا

بس ایک احساس نارسائی نہ جوش اس میں نہ ہوش اس کوجنوں پہ حالت ربودگی کی خرد پہ عالم غنودگی کا

ہے روح تاریکیوں میں حیراں بجھا ہوا ہے چراغ منزلکہیں سر راہ یہ مسافر پٹک نہ دے بوجھ زندگی کا

خدا کی رحمت پہ بھول بیٹھوں یہی نہ معنی ہے اس کے واعظوہ ابر کا منتظر کھڑا ہو مکان جلتا ہو جب کسی کا

وہ لاکھ جھکوا لے سر کو میرے مگر یہ دل اب نہیں جھکے گاکہ کبریائی سے بھی زیادہ مزاج نازک ہے بندگی کا

جمیلؔ حیرت میں ہے زمانہ مرے تغزل کی مفلسی پرنہ جذبۂ اجتبائے رضوی نہ کیف پرویزؔ شاہدی کا

— جمیل مظہری

فرہنگ

بقدر پیمانۂ تخیل — تخیل کے پیمانے کے مطابق
ربودگی — بے خودی، محویت
غنودگی — اونگھ، غفلت کی کیفیت

تشریح

اس غزل میں شاعر نے خودی کے سرور، زندگی کی نارسائی اور انسانی عزتِ نفس کو موضوع بنایا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ اگر دل میں خودی کا فریبِ پیہم نہ ہو تو آدمی کا دم نکل جائے۔ ایک شعر میں وہ کہتا ہے کہ وہ لاکھ سر جھکوائے مگر یہ دل نہیں جھکے گا، کیونکہ بندگی کا مزاج کبریائی سے بھی زیادہ نازک ہے۔ لہجہ خود داری اور بلند حوصلگی کا ہے، اور آخری شعر میں شاعر اپنے تغزل کی سادگی پر زمانے کی حیرت کا ذکر کرتا ہے۔