غزل 8 اشعار

بدل جاتے ہیں دل حالات جب کروٹ بدلتے ہیں

Badal Jaate Hain Dil Haalaat Jab Karwat Badalte Hain

بدل جاتے ہیں دل حالات جب کروٹ بدلتے ہیںمحبت کے تصور بھی نئے سانچوں میں ڈھلتے ہیں

تبسم جب کسی کا روح میں تحلیل ہوتا ہےتو دل کی بانسری سے نت نئے نغمے نکلتے ہیں

محبت جن کے دل کی دھڑکنوں کو تیز رکھتی ہےوہ اکثر وقت کی رفتار سے آگے بھی چلتے ہیں

اجالے کے پجاری مضمحل کیوں ہیں اندھیرے سےکہ یہ تارے نگلتے ہیں تو سورج بھی اگلتے ہیں

انہی حیرت زدہ آنکھوں سے دیکھے ہیں وہ آنسو بھیجو اکثر دھوپ میں محنت کی پیشانی سے ڈھلتے ہیں

محبت تو طلب کی راہ میں اک ایسی ٹھوکر ہےکہ جس سے زندگی کی ریت میں زمزم ابلتے ہیں

غبار کارواں ہیں وہ نہ پوچھو اضطراب ان کاکبھی آگے بھی چلتے ہیں کبھی پیچھے بھی چلتے ہیں

دلوں کے ناخدا اٹھ کر سنبھالیں کشتیاں اپنیبہت سے ایسے طوفاں مظہریؔ کے دل میں پلتے ہیں

— جمیل مظہری

فرہنگ

مضمحل — تھکا ہوا، کمزور، بے دل
زمزم — مقدس پانی، میٹھا چشمہ
غبار کارواں — قافلے کی گرد، قافلے کے ساتھ چلنے والے

تشریح

اس غزل میں شاعر یہ خیال پیش کرتا ہے کہ حالات کے بدلنے سے دل بھی بدل جاتے ہیں اور محبت کے تصورات بھی نئے سانچوں میں ڈھل جاتے ہیں۔ محبوب کے تبسم کا روح میں اتر جانا دل میں نئے نغموں کو جنم دیتا ہے، اور محبت کی لگن انسان کو وقت کی رفتار سے آگے لے جاتی ہے۔ لہجہ پرامید اور جذباتی ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ اجالے کے پجاری اندھیرے سے کیوں مضمحل ہوں، کیونکہ تارے نگلنے کے بعد ہی سورج اگلتے ہیں، یعنی تاریکی کے بعد روشنی ضرور آتی ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں