غزل 7 اشعار

بخشش ہے تیری ہاتھ میں دنیا لیے ہوئے

Bakhshish hai teri haath mein dunya liye hue

بخشش ہے تیری ہاتھ میں دنیا لیے ہوئےمیں چپ کھڑا ہوں دیدۂ بینا لیے ہوئے

صحرا کو کیا خبر کہ ہے ہر ذرۂ حقیرمٹھی میں اپنی قسمت صحرا لیے ہوئے

اس شام سے ڈرو جو ستاروں کی چھاؤں میںآتی ہو اک حسین اندھیرا لیے ہوئے

اے وقت اک نگاہ کہ کب سے کھڑے ہیں ہمآئینۂ تصور فردا لیے ہوئے

گزرا تھا اس دیار سے سورج کا اک سفیرہر نقش پا میں اک ید بیضا لیے ہوئے

آیا یہ کون سایۂ زلف دراز میںپیشانئ سحر کا اجالا لیے ہوئے

لائی تھی بے خودی جسے اس در پہ وہ جمیلؔجاتا ہے اب خودی کا جنازا لیے ہوئے

— جمیل مظہری

فرہنگ

دیدۂ بینا — بینا آنکھ، دیکھنے والی نگاہ
ید بیضا — روشن ہاتھ، معجزاتی روشنی
پیشانئ سحر — صبح کی پیشانی، طلوعِ سحر

تشریح

اس غزل میں شاعر انسان کی بے بسی، حیرت اور روحانی طلب کو علامتی انداز میں بیان کرتا ہے۔ شاعر دنیا اور وقت کے سامنے چپ کھڑا ہے اور اپنی نگاہ کو تصور کے آئینے کے ساتھ آنے والے کل پر جمائے ہوئے ہے۔ آخری شعر میں بے خودی کے ذریعے خودی کے مٹنے کا منظر پیش کیا گیا ہے، یعنی انسان اپنی انا کو ترک کر کے آگے بڑھ رہا ہے۔ لہجہ فلسفیانہ اور پرسوز ہے۔