غزل 10 اشعار

یہاں جو بھی تھا تنہا تھا یہاں جو بھی ہے تنہا ہے

Yahan jo bhi tha tanha tha yahan jo bhi hai tanha hai

یہاں جو بھی تھا تنہا تھا یہاں جو بھی ہے تنہا ہےیہ دنیا ہے یہ دنیا ہے اسی کا نام دنیا ہے

نہ بولا ان سے جاتا ہے نہ دیکھا ان سے جاتا ہےیہاں گونگوں کی بستی ہے یہاں اندھوں کا پہرا ہے

وہ منزل تھی تحیر کی یہ منزل ہے تفکر کیوہاں پردہ بھی جلوہ تھا یہاں جلوہ بھی پردا ہے

وہ عالم تھا تعین کا وہاں پردہ ہی پردہ تھایہ عالم ہے تیقن کا یہاں جلوہ ہی جلوہ ہے

سبھی مجروح ہیں اس صید گاہ عیش و حرماں میںکسی کا زخم اوچھا ہے کسی کا زخم گہرا ہے

جو وہ اک خوش خیالی تھی تو یہ اک کم نگاہی ہےنہ وہ پھولوں کا گلشن تھا نہ یہ کانٹوں کا صحرا ہے

وہ اہل قال کی مجلس یہ اہل حال کی مجلسوہاں جو کچھ تھا ماضی تھا یہاں جو کچھ ہے فردا ہے

یہ ندی تو نہیں جو آب شیریں دے سکے تم کوہے پانی اتنا ہی نمکیں سمندر جتنا گہرا ہے

یہاں ترشے ہوئے لفظوں کا سکہ چل نہیں سکتایہ بازار معانی ہے یہاں موتی بھی قطرہ ہے

جمیلؔ آنکھوں کے پٹ کھولو اسے بھی اک نظر تولووہ نیرنگ تصور تھا یہ نیرنگ تماشا ہے

— جمیل مظہری

فرہنگ

تحیر — حیرانی، حیرت کی کیفیت
تفکر — غور و فکر، سوچ بچار
صید گاہ — شکار کی جگہ

تشریح

اس غزل میں شاعر دنیا کی تنہائی، بے بسی اور اس کے دو مختلف رنگوں کو بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہاں ہر کوئی تنہا ہے اور یہ دنیا ہی اصل میں یہی ہے۔ شاعر کا لہجہ فلسفیانہ اور غور و فکر سے بھرا ہوا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ یہاں گونگوں کی بستی ہے اور اندھوں کا پہرا ہے، یعنی نہ کچھ کہا جا سکتا ہے اور نہ کچھ دیکھا جا سکتا ہے۔ آخر میں وہ اپنے قاری کو آنکھیں کھول کر اس منظر کو پرکھنے کی دعوت دیتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں